ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

نیب نے متاثرین ہاؤسنگ اسکیم میں رقم تقسیم کر دی

اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) راولپنڈی نے ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ سے 600 ملین روپے برآمد  کر کے متاثرین میں تقسیم  کر دیے ۔

تفصیلات کے مطابق نیب راولپنڈی نے 600 ملین روپے کی ریکوری کر لی، جانچ پڑتال کے بعد چیک ہاؤسنگ سوسائٹی کے متاثرین میں تقسیم کر دیے گئے۔

نیب راولپنڈی کے ترجمان نے بتایا کہ ہاؤسنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلی بارگین سے متعلق نیب کو درخواست دائر کی، انہوں نے مزید کہا کہ سوسائٹی انتظامیہ مبینہ طور پر متعلقہ محکمے سے پراجیکٹ کا این او سی لیے بغیر پرنٹ اور الیکٹرانک میڈیا پر پراجیکٹ کی تشہیر کر رہی ہے۔

2019میں قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملتان میں کینال ویو ہاؤسنگ اسکیم کے مالکان ظفر اقبال اور رضا ملک کو گرفتار کیا۔

صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کے ایک اہلکار نے بتایا کہ ملزمان کو ہاؤسنگ پراجیکٹ کے نام پر 343 ملین روپے سے زائد کی رقم سے محروم کرنے پر حراست میں لیا گیا تھا۔ ملزمان کو جمعہ کو احتساب عدالت میں پیش کیا گیا۔

احتساب عدالت نے مزید تفتیش کے لیے کینال ویو ہاؤسنگ سکیم لیہ کے مالکان کا 7 روزہ جسمانی ریمانڈ نیب کو دے دیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں