English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

تحریک انصاف کے بغیر انتخابات کوعوام قبول نہیں کریں گے، ترجمان

القمر

اسلام آباد: ترجمان پاکستان تحریک انصاف نے کہا ہے کہ تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے،تحریک انصاف یا اس کی قیادت کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن ہے نہ عوام اسے قبول کریں گے۔

ترجمان پی ٹی آئی کا کہناتھا کہ پاکستان کو سیاسی استحکام کی ضرورت ہے، بحرانوں سے نجات کی راہ صاف شفاف انتخابات میں مضمر ہے، ملک میں ساکھ اور حیثیت کے حامل انتخابات کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کی انتخابی عمل میں یکساں اور مساوی انداز میں شرکت ناگزیر ہے، تحریک انصاف ملک کی سب سے بڑی اور کروڑوں پاکستانیوں کی نمائندہ سیاسی جماعت ہے،تحریک انصاف یا اس کی قیادت کے بغیر صاف شفاف انتخابات کا کوئی تصور ممکن ہے نہ عوام اسے قبول کریں گے

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تحریک انصاف کو سیاسی عمل سے باہر کرنے کی ریاستی کوششوں سے قوم پوری طرح واقف ہے، الیکشن کمیشن آف پاکستان کیلئے اپنی غیرجانبداریت برقرار رکھنا دستور و جمہوریت کے استحکام اور انتخابات کی ساکھ و شفافیت کیلئے لازم ہے۔ تحفظات کے باوجود تحریک انصاف کمیشن کے فیصلے کی روشنی میں پارٹی کے آئین اور قانون کے مطابق انٹراپارٹی انتخابات کے انعقاد کے بعد مکمل دستاویز کمیشن کے روبرو جمع کروا چکی ہے، الیکشن کمیشن بلے کے نشان کو مزید التوا میں رکھنے کی بجائے اسے تحریک انصاف کیلئے جاری کرے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے