ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

صلاح الدین چوک میدان جنگ میں تبدیل ہو چکا،اسرائیلی فوج

تل ابیب: اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ وہ حماس اور دوسرے فلسطینی دھڑوں کے خلاف “زبردست کارروائی” کر رہی ہے اور اس وقت اس کارروائی کا مرکز جنوبی غزہ کا علاقہ خان یونس ہے جہاں حماس کے عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج کے ترجمان اویچائی ادرعی نے “ایکس”پر بتایا ہے کہ “خان یونس کے علاقے میں اسرائیلی ڈیفنس فورسز کی لڑائی اور فوجی پیش قدمی شمال اور مشرقی حصوں میں صلاح الدین محور تک پھیل چکی ہے اور صلاح الدین چوک جنگ کا میدان بن چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صلاح الدین محور میدان جنگ میں تبدیل ہو چکا ہے اور اس تک پہنچنا انتہائی خطرناک ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں