English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی وزیرستان: دہشتگردوں  سے جھڑپ، فوجی جوان شہید

القمر

راولپنڈی:جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک فوجی جوان شہید ہو گیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر)کے مطابق جنوبی وزیرستان  کے علاقے سراروغہ میں سکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشت گردوں کے ٹھکانے کا پتہ لگایا، شدید فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی احمد علی نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق شہید سپاہی احمد علی کی عمر 26 سال اور تعلق ضلع چارسدہ سے ہے، علاقے میں دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے