ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

کرپشن کیس:فوادچودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

راولپنڈی:کرپشن کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق فواد چودھری کو اڈیالہ جیل سے جوڈیشل کمپلیکس راولپنڈی کے ڈیوٹی جج غلام مصطفی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، ڈیوٹی سول جج نے فواد چودھری کا ایک روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کر تے ہوئے (آج)  پیر 11 دسمبر کو متعلقہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا۔ 

سول جج غلام مصطفی نے محفوظ فیصلہ سنا دیا، پولیس فواد چودھری کو لے کر جوڈیشل کمپلیکس سے روانہ ہوگئی۔ 

واضح رہے کہ فواد چودھری  کے خلاف محکمہ  اینٹی کرپشن  نے 29 نومبر کو کرپشن کا مقدمہ درج کیا تھا۔

عدالت پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری کا کہنا تھا لگتا ہے کہ سپریم کورٹ میں کیس لگوانے کے لیے مرنا پڑے گا، انتظار کر رہے ہیں کہ ہم کب مرتے ہیں اور کیس لگتا ہے، تمام جھوٹے کیسز بھگت رہا ہوں، ایک ختم ہوتا ہے دوسرا بن جاتا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں