English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

گھر میں پلاسٹک کے تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں بچوں سمیت 10 افرادزخمی

القمر

کرک: میں گھر میں پلاسٹک کے تھیلے میں بھری گیس کے دھماکے میں بچوں سمیت 10افراد زخمی ہو گئے۔

پولیس کے مطابق واقعہ کرک کی تحصیل بانڈہ داد شاہ میں پیش آیا جہاں ایک گھر میں تھیلے میں بھری گیس کے باعث دھماکے سے آگ لگ گئی ، جس کے نتیجے میں 10 افراد زخمی ہو گئے۔ 

زخمیوں میں سے 4 بچیوں کی حالت تشویشناک ہے جنہیں پشاور کے ہسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ دیگر افراد مقامی ہسپتا ل میں زیر علاج ہیں۔

خیال رہے کہ مختلف علاقوں میں پابندی کے باوجود مقامی لوگ پلاسٹک کے بڑے تھیلوں میں گیس بھر کر استعمال کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے