خیبر پختونخوا کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں تھانہ درابن پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا ، جس کے نتیجے میں 3 پولیس اہلکار شہید اور 16 زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں نے بارود سے بھری گاڑی تھانے کے مین گیٹ سے ٹکرا دی جس کے نتیجے میں 3 اہلکار جام شہادت نوش کر گئے اور 16 افراد زخمی ہوئے ۔ شہید اہلکاروں میں حوالدار ریاست اور سپاہی ذوالفقار شامل ہیں۔
ڈیرہ اسماعیل خان۔ تھانہ درابن پر دہشتگردوں کے حملے میں تین پولیس اہلکار شہید ہوگئے۔
پولیس کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل درابن پر دہشتگردوں نے تھانے پر حملہ کیا #DIKhan #terroristAttack #PoliceStation #KPK #Pakistan #KPKPolice pic.twitter.com/w22Tz8SjqG— Qaisar Thethia (@qaisarthethia) December 12, 2023
دھماکے کے بعد دہشت گرد عمارت میں گھس گئے۔ دریں اثنا دہشت گردوں نے اسکول سے متصل تھانہ درابن پر بھی حملہ کیا ، جہاں پولیس اور فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف جوابی کارروائی کی۔
واقعے کے بعد درابن میں آج تمام بازار اور مارکیٹیں بند کردی گئیں جب کہ تحصیل درابن میں تمام سرکاری اور پرائیویٹ اسکولز بھی تاحکم ثانی بند رہیں گے۔
