English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پی ٹی آئی  سندھ  کا سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان

immediate resignation

کراچی : تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کےصوبائی صدر حلیم عادل نے سینیٹ الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ جہاں چوری شدہ مینڈیٹ کے اراکین بیٹھے ہیں وہاں الیکشن نہیں لڑیں گے وزیر اعظم صدر سمیت پورا نظام جعلی ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی نے کہاکہ سندھ میں ضمنی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو اغوا کیا گیا، آصفہ زرداری کے سامنے آر او نے فارم مسترد کیا، امیدوار آرڈر لیکر ٹریبونل میں جارہے تھے ہمارے امیدوارکو اغوا کیا گیا،آصفہ اگر محترم کی تصویر ہوتی تو الیکشن لڑ کر جیتتی،انہوں نے چوری کی ہے۔

حلیم عادل نے کہا کہ سینیٹ کا الیکشن چوری سے جیتا جارہا ہے، اسمبلی میں اس وقت فارم 45 والے ارکان نہیں، اس لیے ہم سینیٹ الیکشن میں سندھ سے حصہ نہیں لے رہے، 28 اپریل کو کراچی میں عوامی عدالت لگائیں گے،ہم کراچی میں بڑا جلسہ کریں گے،فیصل واوڈا کس کے آدمی ہیں؟ کس کے ووٹ پر فارم بھرے ہیں؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے