English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

مریم نواز کی ایسٹر پروگرام میں شرکت: میڈیا کے داخلے پر پابندی، صحافیوں کا احتجاج

شیخو پورہ : پنجاب کے گاؤں مریم آباد میں وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی ایسٹر کے پروگرام  میں شرکت پر چرچ سمیت دیگر انتظامیہ نے میڈیا کے داخلے پر پابندی لگادی، جس پر صحافیوں نے شدید احتجاج کیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  وزیر اعلی پنجاب نے مسیحی برادری کی ایسٹر تقریب میں شرکت کی، اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئےجبکہ ریسکیو1122، تحصیل انتظامیہ اور دیگر اداروں کے اہلکار بھی موجود تھے۔

مریم نواز بذریعہ ہیلی کاپٹر مریم آباد پہنچیں جہاں میڈیا کے داخلے کی اجازت نہیں دی گئی،میڈیا کے داخلے پر پابندی کے خلاف تحصیل بھر کے صحافیوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب صحافیوں کا سامنا کرنے سے گریزاں ہیں، اس طرح کی پابندیاں حکومتی کارکردگی کو اپنی مرضی کے مطابق دکھاکر عوام کو بیوقوف بنانے کی کوششوں کے علاوہ کچھ نہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے