ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

الشفا اسپتال کو مکمل تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فوجیوں کا انخلا، درجنوں لاشیں برآمد

قابض اسرائیلی فوجی عورتوں کو مسجد اقصی میں زدوکوب کرتے ہوئے
قابض اسرائیلی فوجی عورتوں کو مسجد اقصی میں زدوکوب کرتے ہوئے

    غزہ:صہیونی فوجیوں کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے، غزہ میں قائم الشفا اسپتال کو مکمل تباہ کرنے کے بعد اسرائیلی فورسز واپس لوٹ گئیں، الشفا اسپتال کے ملبے سے بڑی تعداد میں لاشیں برآمد ہوئیں۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  غزہ میں حماس کے زیرِانتظام وزارت صحت نے کہا ہے کہ اسرائیلی فوج نے اس جگہ پر ایک بڑے آپریشن کے آغاز کے چند دن بعد محصور علاقے کے مرکزی اسپتال الشفا کے کمپلیکس سے ٹینک اور گاڑیاں واپس بلا لی ہیں۔

وزارت صحت نے کہا ہے کہ کمپلیکس سے درجنوں لاشیں ملی ہیں،جانے کے بعد بھی کمپلیکس کے آس پاس کے علاقے پر درجنوں ہوائی حملے ہوئے اور گولے گرے ہیں۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جنگ بندی کی قرارد اد منظور ہونے کے بعد بھی اسرائیلی درندگی کا سلسلہ جاری ہے، جس میں بڑی تعداد  میں خواتین اور بچوں کو نشانہ بنایا جارہاہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں