زرتاج گل نے کہا ہے کہ القادر ٹرسٹ، سائفر اور عدت کیسز ختم ہوجائیں گے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آئی رکن قومی اسمبلی زرتاج گل نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت کہتی تھی کہ گیس اور بجلی قیمت بڑھے تو وزیراعظم چور ہے۔14،14 گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہو رہی ہے ، گیس اور بجلی کی قیمت بھی بڑھادی گئی۔
زرتاج گل نے کہا کہ عوام آٹے کے حصول کےلیے مر رہے ہیں، 100 سے زائد مشیر بنائے اور ٹکے کا کام نہیں ہوا۔
