ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

 بھارت میں مودی سرکار کیخلاف ریلی میں ہزاروں افراد کی شرکت

 نئی دہلی : بھارت میں مودی سرکار کے خلاف ریلی کا انعقاد کیا گیا،مظاہرین نے کہا کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کیلیے ڈالنا ہوگا۔

 جمہوریت بچا وریلی نئی دہلی کے منتخب وزیراعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف نکالی گئی،ہزاروں مظاہرین نے نریندر مودی کیخلاف نعرے لگائے۔

عام آدمی پارٹی کاکہنا ہے کہ اروندکیجریوال کیخلاف تمام الزامات بے بنیادہیں، مظاہرین نے کہا کہ مودی سرکار اپنی کرپشن بچانے کیلئے اپوزیشن پرالزام لگارہی ہے۔

 مودی کے زیرنگرانی فیڈرل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے اروندکیجریوال کو کرپشن کے الزام میں گرفتار کیا تھا،مودی پر 13 ہزار کروڑ کی کرپشن ثابت ہوچکی ہے جسکو چھپانے کیلئے مودی سرکار اپوزیشن کو نشانہ بنارہی ہے۔

   بھارتی عوام کا کہنا ہے کہ انتخابات میں ووٹ جمہوریت کو بچانے کے لیے ڈالنا ہوگا،عام انتخابات میں کیجریوال مودی کیخلاف سب سے مظبوط امیدوار تھے۔

 مودی کے ناقدین کاکہنا ہے کہ”مودی سرکار نے سیاسی مخالفین کوکچلنے اورمنصفانہ انتخابات کیامکانات کوکم کرنے کیلئے تفتیشی ایجنسیوں اورٹیکس حکام کو ہتھیار کے طورپراستعمال کیا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں