لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ کاکہناہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان کوجیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملا ہوا ہے، جیل میں جو چاہتے ہیں وہ کھاتے ہیں ، انہیں ہر طرح کی سہولت میسر ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان جیل میں شاہانہ طرز عمل کی زندگی گزاررہے ہیں ، حالانکہ ابھی خان کیخلاف 190ملین پاونڈ کا کیس ہے اور توشہ خانہ کیس میں سزا برقرار ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ مزید انہیں کوئی ریلیف ملے گا۔
انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی مہنگائی پر قابو پارہے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کےلیے تھوڑ ا وقت لگے گا، عوام کو جلد سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔
