ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بانی پی ٹی آئی  جیل میں بھی اپنی مرضی کے  کھانے کھاتے ہیں، عطا تارڑ

لاہور:وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ  کاکہناہے کہ بانی تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) عمران خان  کوجیل میں وی آئی پی پروٹوکول ملا ہوا ہے، جیل میں جو چاہتے ہیں وہ کھاتے ہیں ، انہیں ہر طرح کی سہولت میسر ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے   وفاقی وزیر اطلاعات نے کہاکہ عمران خان جیل میں شاہانہ طرز عمل  کی زندگی گزاررہے ہیں ،  حالانکہ ابھی خان کیخلاف 190ملین پاونڈ کا کیس ہے اور توشہ خانہ کیس میں سزا برقرار ہے ، میں نہیں سمجھتا کہ  مزید انہیں کوئی ریلیف ملے گا۔

انہوں نے مزید کہاکہ پی ٹی آئی کے دور میں ہونے والی مہنگائی پر قابو پارہے ہیں، مہنگائی پر قابو پانے کےلیے تھوڑ ا وقت لگے گا، عوام کو جلد سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے خوشخبری سنائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں