English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

وزیراعلیٰ بلوچستان بیرون ملک روانہ، صوبائی کابینہ کی تشکیل نہ ہو سکی

کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان کے بیرون ملک روانہ ہونے کے باعث صوبائی کابینہ کی تشکیل نہیں ہو سکی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہو گئی، جس کی وجہ بتائی گئی ہے کہ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی اپنے بھائی کے علاج کی غرض سے ملک سے باہر گئے ہیں، جس کی وجہ سے صوبائی کابینہ کی تشکیل تاحال نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کے آئندہ 2 سے 2 دن میں پاکستان واپس آنے کے بعد صوبائی کابینہ کا اعلان کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ بلوچستان کابینہ کی تشکیل نہ پانے سے صوبے میں کئی معاملات زیر التوا ہیں، جن میں محکمہ خوراک کی جانب سے گندم کی خریداری ،صوبے کی 3 جامعات میں وائس چانسلرزکی تعیناتی اور کوئٹہ میں بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے نئی قانون سازی کی منظوری سمیت مختلف وزارتوں کے امور شامل ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے