English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

لاہور:پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دینے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قرارداد مسلم لیگ (ن) کی کی رکن حناپرویز بٹ کی جانب سے جمع کروائی گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ن لیگ کی رکن اسمبلی نے قرارداد جمع کراتے ہوئے کہا کہ ایوان صوبے میں پتنگ بازی اور ڈور پھرنے کے واقعات پر گہری تشویش کا اظہار کرتا ہے، شہریوں کو پتنگ کی ڈور پھرنے کے واقعات روزانہ کی بنیاد پر سامنے آ رہے ہیں ۔

انہوں نے کہاکہ بظاہر لگ رہا ہے پولیس پتنگ بازی روکنے میں ناکام نظر آرہی ہے،پتنگ بازی کے باعث کئی بے گناہ شہری اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔ یہ ایوان حکومت سے مطالبہ کرتا ہے کہ پتنگ بازی کی مستقل روک تھام کے لیے موثر قانون سازی کی جائے ۔

حنا پرویز بٹ کا کہنا تھا کہ پتنگ اور ڈور بنانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا جائے، جو شخص پتنگ یا ڈور بنائیں اس کے خلاف ناقابل ضمانت مقدمہ درج کیا جائے اور کوئی جج پتنگ یا ڈور بنانے والے ملزم کی ضمانت نہ لے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے