English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اسرائیل کو نہیں فلسطین کو تسلیم کرتا ہے، دفتر خارجہ

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیل کو نہیں، فلسطین کو تسلیم کرتا ہے۔

ہفتہ وار بریفنگ میں دفتر خارجہ کی ترجمان ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ پاکستان غزہ پر اسرائیل کی جانب سے مسلط کی گئی جنگ اور مظالم کی شدید مذمت کرتا ہے۔ہم اس حوالے سے عالمی عدالت انصاف کے فیصلے پر عمل درآمد کا مطالبہ کرتے ہیں۔ اسرائیل کو عالمی عدالت انصاف کے حکم پر عمل نہ کرنے کی وجہ سے احتساب کے کٹہرے میں لایا جائے۔

انہوں نےکہا کہ آستانہ میں سیکرٹری سیکورٹی ڈویژن نے ایس سی او کے اجلاس میں افغانستان کی صورت حال کے حوالے سے، سائبر سیکورٹی کے معاملات اور دیگر امور پر رکن ممالک کے ساتھ تبادلہ خیال کیا ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کو کئی سال سے بھارتی مظالم کا سامنا ہے، پاکستان جموں و کشمیر کے مسئلے کا حل کشمیری عوام کی خواہشات و اقوام متحدہ قراردادوں کے مطابق چاہتا ہے۔

پاکستان میں چینی شہریوں پر حملے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اس معاملے میں تحقیقات کررہے ہیں، جیسے ہی کوئی نتیجہ سامنے آتا ہے وہ میڈیا سے شیئر کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان دہشت گرد ٹی ٹی پی کے ساتھ کسی بھی طرح کے مذاکرات نہیں کررہا، تاہم افغان انتظامیہ سے امید ہے کہ وہ کالعدم ٹی ٹی پی کے خلاف کارروائی کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے