اسلام آباد:وفاقی وزیر سیفران امیر مقام نے خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) میں گورنرراج لگنے کی پیش گوئی کرتے ہوئےنیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے اور اسپیکر اسمبلی حلف کی خلاف ورزی کرتے رہے تو ملک کس طرح چلے گا؟ پھر معاملات دوسری طرف بھی جاسکتے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ وزیر اعلیٰ کے پی کے عوام کو سہولیات فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہے ہیں، علی امین گنڈا نے اب تک کوئی بھی عوامی پروجیکٹ متعارف نہیں کرایا ہے، جس کی وجہ سے عوام پریشان نظر آتی ہے۔

