اسلام آباد ہائی کورٹ نے وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر سیکرٹری داخلہ کے وارنٹ جاری کر دیئے۔
وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پرعدالت نے سیکرٹری داخلہ سے رپورٹ طلب کی تھی۔
عدالتی احکامات کے باوجود وی لاگر کا نام ای سی ایل سے نہ نکالنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے برہمی کا اظہار کیا تھا، عدالت عالیہ نے سیکریٹری داخلہ سے جمعہ کو 1 گھنٹے میں رپورٹ طلب کی تھی۔
جسٹس سردار اعجاز اسحاق نے کہا کہ سیکرٹری داخلہ وجوہات بتائیں کہ وی لاگر کا نام ای سی ایل سے کیوں نہیں نکالا؟ اگر تسلی بخش جواب نہ ملا تو آج ہی توہین عدالت کی کارروائی ہو گی۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس سردار اعجاز اسحاق خان نے عدالتی حکم کے باوجود 1 گھنٹے میں پیش نہ ہونے پر وارنٹ جاری کیے۔

