ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

فواد چوہدری کو اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا

arrested

راولپنڈی:سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو اسلام آباد ہائی کورٹ سے ضمانت منظوری کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا۔

خبر رساں ایجنسی کے مطابق سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظور کی تھی، جس کے بعد انہیں رات گئے راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے رہا کردیا گیا ہے اور وہ اپنی فیملی کے ساتھ گھر روانہ ہو گئے۔

فواد چوہدری کو کرپشن کے 22 کیسز میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے 3 ہفتوں کی عبوری ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔ عدالت نے فواد چوہدری کو ضمانت منظور ہونے کے بعد متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کی تھی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں