English Al Qamar Urdu جون 22, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں: عظمیٰ بخاری

should take notice

عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ علی امین گنڈاپور خدمت کی سیاست مریم نواز سے سیکھیں۔

وزیرِ اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بیان میں کہا کہ پاکستان تحریک انصاف کی 10 سالہ حکومت میں خیبر پختونخوا ایک ہزار ارب سے زائد کا مقروض ہو گیا ہے۔

وزیر اعلیٰ ہنجاب کا کہنا ہے کہ کے پی کے میں ان کے پاس تنخواہیں ادا کرنے کے پیسے نہیں ہیں، یہ ان کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے 10 ہزار مستحقین کی مالی امداد کا اعلان کیا اور اب معذرت کر لی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ علی امین گنڈاپور نے اپنے لیڈر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے یوٹرن لیا۔ عمران خان نے بھی ایک کروڑ نوکریاں دینے کا دعویٰ کیا تھا، 50 لاکھ گھروں کے نعرے کو سیاسی نعرہ قرار دیا تھا۔

صوبائی وزیر کا کہنا ہے کہ یہ وزیر اعلیٰ ہنجاب مریم نواز سے متعلق تعصب اور بغض کا اظہار کر سکتے ہیں، وزیر اعلیٰ ہنجاب نے رمضان پیکج کے تحت 64 لاکھ خاندانوں میں مفت راشن تقسیم کیا، 10 ہزار مسیحی خاندانوں میں مالی امداد تقسیم کی اور 700 ہندو خاندانوں میں بھی امداد تقسیم کی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے