ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

ٹوبہ ٹیک سنگھ: زہریلی چائے پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی

  ٹوبہ ٹیک سنگھ : گزشتہ روز زہریلی چائے پینے سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 5 ہو گئی۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز زہریلی چائے پی کر ہلاک ہونے والوں میں شامل 4 بچوں کی والدہ بھی اسپتال میں دم توڑ گئی جس کے بعد مرنے والوں کی تعداد 5 ہو گئی ہے۔

 4 بچوں کی نمازِ جنازہ گوجرہ میں ادا کردی گئی ہے ، نمازِ جنازہ میں اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

پولیس کے مطابق بچوں کے باپ کے خلاف تھانہ صدر میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

پولیس کے مطابق ملزم اصغر آرائیں کی تلاش جاری ہے، ملزم کا اپنی بیوی نادیہ کے ساتھ لڑائی جھگڑا ہوا تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں