English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ججز کو ملنے والے خطوط سے متعلق تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی

لاہور: ہائی کورٹ کے ججز کو ملنے والے خطوط سے متعلق تفتیشی رپورٹ سامنے آ گئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ججز کو بھیجے گئے خطوط سے برآمد ہونے والے مواد کے حوالے سے تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ بیسلس انتھراسس ایسا بیکٹیریا ہے جو زمین سے پیدا ہوتا ہے۔ یہ عمومی طور پر جانوروں میں پایا جاتا ہے۔ فرانزک رپورٹ کے مطابق خطوط سے 70 ملی گرام آرسینک ملنے کی نشاندہی کی گئی ہے۔

رپورٹ میں تفتیشی ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ خطوط سے ججز کے فیصلوں پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی گئی اور تحریک ناموس پاکستان کا حوالہ دےکرعدالتی نظام کو تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔ خطوط میں ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس تحریر کیا گیا ، ویلکم ٹو بیسلس انتھراسس کے الفاظ ججز کو دھمکانے کے لیے استعمال کیے گئے ہیں۔

واقعے کا مقدمہ سکیورٹی انچارج ہائی کورٹ کی مدعیت میں درج کیا گیا ۔ اسلام آباد جانے والی تحقیقاتی ٹیم نے مماثلت کے پہلوؤں پر اہم شواہد حاصل کیے۔ جلد خطوط ارسال کرنے والے عناصر کی نشاندہی کرلی جائے گی ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے