غزہ سٹی میں الشفا اسپتال میں ہولناک مناظر، لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر نظر آنے لگے۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیل نے بدترین جنگی جرائم کے بعد عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کو الشفا ہسپتال کی رسائی دے دی جس کے بعد وہاں کی ہولناک تفصیلات سامنے آئی ہیں۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے مطابق الشفا ہسپتال اب محض کھوکھلی عمارت ہے جس میں قبریں ہیں، ہسپتال میں دل دہلا دینے والے مناظر ہیں۔
ان کی ٹیم کا کہنا ہے کہ بعض لاشوں کے ہاتھ پاؤں زمین سے باہر ہیں، لاشوں کے سڑنے اور بدبو کا منظر ہولناک ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کے مطابق کم از کم 5 لاشیں کھلے آسمان اور دھوپ تلے ہیں، موت پر عزت انسانیت کا اہم ترین تقاضہ سمجھا جاتا ہے۔
عالمی ادارہ صحت کی ٹیم کا کہنا ہے کہ نظامِ صحت کی ریڑھ سمجھا جانے والا الشفاہسپتال اور اس کے اثاثے راکھ کا ڈھیر بن چکے ہیں۔

