ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سال 2024کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا

solar eclipse

فیصل آباد:سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن 8 اپریل کو ہوگا جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا، سال 2024 کا پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لئے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا، البتہ مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگرمقاما ت پر سورج گرہن دکھائی دے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بجکر 17 منٹ پرسورج گرہن عروج پر ہوگا، سورج گرہن کا اختتام رات ایک بجکر 52 منٹ پر ہوگا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں