ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیراعلی سندھ کا بھی عیدالفطر پر قیدیوں کی سزاؤں میں کمی کا اعلان

کراچی:وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے عیدالفطر پر قیدیوں کی سزائوں میں کمی کا اعلان کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق  ترجمان وزیراعلی سندھ کے مطابق وزیراعلی نے قیدیوں کی سزا میں 120دن کی معافی کی منظوری دی ہے،سزا معافی کا اطلاق قتل، جاسوسی، بغاوت اور دہشتگردی کے قیدیوں پر نہیں ہوگا۔

 زنا، اغوا، ڈکیتی، غیر ملکی ایکٹ 1946کے تحت سزا یافتہ اور منشیات کے جرائم میں ملوث قیدی بھی معافی کے حقدار نہیںجبکہ مالی غبن اور قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کے مقدمات میں سزا یافتہ قیدی بھی معافی کے حقدار نہیں۔

خیال رہے کہ صدر مملکت اور وزیر اعلی پنجاب نے بھی عید کے موقع پر کئی قیدیوں کی سزائیں کم ہونے کے بعد رہا کرنے کا اعلان کیا  تھا۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں