ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

بیٹوں کی شہادت کی خبر پر اسماعیل ہنیہ کا ردِ عمل

 

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے بیٹوں کی شہادت پر ردِعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہادتوں سے ہمیں آزادی کی اُمید ملتی ہے۔

حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ نے ایک بیان میں کہا کہ میرے خاندان کے 60 افراد اور بچے شہید کیے جا چکے ہیں، پیچھے نہیں ہٹیں گے، چاہے بچے شہید اور گھر تباہ کر دیے جائیں۔

عرب میڈیا کے مطابق غزہ میں عید کے روز اسرائیلی فوج نے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے 3 بیٹے شہید کر دیے، حازم، محمد اور عامر شاطی ایک کیمپ میں پناہ گزینوں سے عید ملنے گئے تھے۔ صہیونی طیاروں نے شمال مغربی غزہ میں شاتی مہاجر کیمپ کو نشانہ بنایا ،حملے میں حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کے کئی پوتے پوتیاں بھی شہید ہو گئے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں