پشاور: خیبر پختونخواہ ( کے پی کے ) حکومت نے اخراجات کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں،نئی اسامیوں کی تخلیق پر 1ماہ تک پابندی عائد کی ہے، محکمہ خزانہ نے کفایت شعاری پلان کا اعلامیہ جاری کردیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ پختونخواہ علی امین گنڈا کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزیر سمیت دیگر محکمہ کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں خیبر پختونخواہ میں اخراجات کنٹرول کرنے کیلیے اقدامات کے حوالے سے اہم فیصلے کیے گئے۔
کے پی کے حکومت نے اخراجات کنٹرول کرنے کیلیے باقاعدہ کفایت شعاری پلا ن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایمبولنسیز کے علاوہ کسی بھی نئی گاڑی خریدنے پر پابندی ہوگی، سرکاری خرچ پر کوئی بھی وزیر بیرن ملک علاج معالجے کے لیے نہیں جاسکتا۔
وزیر اعلیٰ کے پی کے نے کہاکہ بہت جلد ہم کفایت شعاری پلان پر عمل کرکے عوام کو خوشخبری دیں گے، کفایت شعاری پلان عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے تشکیل دیا گیا ہے۔

