English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

جنوبی وزیرستان: بارودی سرنگ دھماکے میں 3 بچے جاں بحق

Remote

وانا: جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کے دھماکے میں تین بچے جاں بحق ہو گئے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے میں ایک بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی، جس میں تین بچے جاں بحق ہونے کے علاوہ ایک بچہ شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس حکام کے مطابق بارودی سرنگ کا دھماکا مندوکئی کے علاقے میں ہوا جہاں بچے والی بال کا میچ دیکھنے کے لیے جا رہے تھے کہ ایک بچے کا پاؤں بارودی سرنگ سے ٹکرا گیا، جس سے دھماکا ہوگیا۔

ڈی پی او کا کہنا ہے کہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں 3 بچے موقع پر جاں بحق ہوگئے اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔ جسے مقامی اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینےکے بعد ڈیرہ اسماعیل خان بھیج دیا گیا ہے۔

پولیس نے واقعے کے بعد تحقیقات شروع کردی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے