ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

وزیر خزانہ کی امریکا کے دورے سے پہلےوزیراعظم سے ملاقات

اسلام آباد: وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے اپنے دورہ امریکا سے قبل وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کی ہے۔

نجی ٹیوی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم کے ساتھ وفاقی وزیر خزانہ نے اپنے دورہ امریکا کے حوالے سے گفتگو کی اور امریکا میں ملاقاتوں کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔

ملاقات میں محصولات کے حوالے سے بات کرنے کے ساتھ ساتھ وزیر خزانہ نے دورہ امریکا کے دوران آئی ایم ایف، عالمی بینک سمیت دیگر اداروں کے ساتھ ہونے والی ملاقاتوں اور متعلقہ معاملات کے ایجنڈے کےحوالے سے تفصیلات سےآگاہ کیا۔

انہوں نے وزیراعظم سے ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی صورت حال پر بھی بات چیت کی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں