ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پنجاب: کرپٹ پولیس افسران و اہلکاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ

لاہور: پنجاب میں کرپٹ پولیس افسران اور اہل کاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی صدارت میں خصوصی اجلاس ہوا، جس میں قیام امن کے حوالے سے آئی جی پنجاب نے بریفنگ دی۔ مری میں ہونے والے خصوصی اجلاس میں صوبے بھر کی صورت حال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، چیف سیکرٹری، سیکرٹری داخلہ،آئی جی پنجاب، اے آئی جی، کمشنر، سی سی پی او، آر پی او اور دیگر حکام نے شرکت کی۔ مریم نواز کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پنجاب میں ہر طرح کے جرائم کے خاتمے کےلیے اسپیشل یونٹ بنانے اور آئی ٹی ٹریننگ کے حوالے سے معاملات پر غور کیا گیا۔

مریم نواز نے محکمہ پولیس میں بدعنوانی اور غیر پیشہ ورانہ رویے کی نشان دہی کے لیے اسپیشل آڈٹ سسٹم نافذ کرنے اور کرپٹ و مجرموں سے ساز باز کرنے والے پولیس افسران و اہل کاروں کا اسپیشل کورٹ مارشل کرنے کی بھی منظوری دی گئی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں