وسطی غزہ کےنصیرات کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے 5 فلسطینی شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے
عرب میڈیا رپورٹس کےمطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 52 فلسطینی شہید ہوئے۔
عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی کنارے میں اسرائیلی آباد کاروں کا فلسطینی بستیوں پر حملہ کردیا جس کہ نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے
اس حملے میں درجنوں گھروں اور گاڑیوں کو بھی نذر آتش کیا گیا۔
7 اکتوبر 2023 سےاب تک غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 33,686 فلسطینی شہید جبکہ 76,309فلسطینی زخمی ہوئے ہیں۔
