ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاکستان اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں کی ہر سطح پر مدد کیلیے تیار ہے، وزیراعظم

اسلام آباد: وزیراعظم میاں شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اسرائیلی جارحیت کا شکار فلسطینیوں کی ہر سطح پر مدد کے لیے تیار ہے۔
وفاقی دارالحکومت میں سیرت میوزیم کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہاکہ اس میوزیم کی تیاری میں خادم حرمین شریفین اور سعودی ولی عہد نے اہم کردار ادا کیا ہے، جس پر ہم ان کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ سیرت میوزیم اسلام کے خلاف ہونے والے عالمی پروپیگنڈے اور اسلامو فوبیا کے خلاف ایک توانا آواز ثابت ہوگا۔ یہ میوزیم نظریاتی طور پر ہونے والے اختلافات و مسلم مخالف پروپیگنڈے کا بھرپور مقابلہ کرے گا۔
شہباز شریف نے رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کی پاکستان آمد پر اُن کا شکریہ ادا کرتے ہوئے حکومت اور عوام کی طرف سے اُن کو خوش آمدید کہا۔ اُن کا کہنا تھا کہ فلسطینی اس وقت اسرائیلی جارحیت اور شدید مسائل کا شکار ہیں جس کے لیے رابطہ عالمی اسلامی کا ادارہ بڑے پیمانے پر کام کررہا ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان ہر سطح پر مسائل کا شکار مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے تیار ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں