لاہور :ملک میں تیزی سے بڑھتی مہنگائی میں عوام کو ریلیف پہنچانے کے لیے پنجاب حکومت نے اتوارسے روٹی کی قیمت چار روپے کمی کا اعلان کر کے قیمت 16 روپے مقرر کردی ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے آج سے روٹی کی قیمت 20 روپے سے کم کرکے 16 روپے مقررکردی ہے۔
مریم نوازکا کہنا تھا کہ میں نے پنجاب کے تمام اضلاع اورمتعلقہ محکموں کو ہدایت جاری کردی ہے کہ اس فیصلے پرسختی سے عمل درآمد کو یقینی بنائیں۔
واضح رہے کہ سندھ میں روٹی کی قیمت 25 سے 30 روپے ہے ، گیس کی لوڈشیڈنگ کے باعث عوام مہنگی روٹی خریدنے پر مجبور ہوتی ہے۔
