ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امید ہے بانی پی ٹی آئی رواں ماہ  رہا ہوجائیں گے، شیر افضل

اسلام آباد :چیئر مین تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے رہنما کا کہنا ہےکہ مینڈیٹ کی واپسی پر ہی مفاہمت ہوگی، ڈاکوؤں سے کبھی بھی مفاہمت نہیں ہوسکتی،امید ہے بانی پی ٹی آئی رواں ماہ  رہا ہوجائیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل نے کہاکہ مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے ملک تباہ کررہے ہیں، عوام مہنگائی کی وجہ سےپریشان ہے، غریب کا دو وقت کی روٹی لینا مشکل ہوگیاہے، پیٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے ہر چیز مہنگی ہوگئی ہے۔

انہوں نے مزید کہاکہ الیکشن کے نتائج تبدیل کرنے والوں کا عوام کے سامنے احتساب  ہوگا، پی ٹی آئی نے گزشتہ الیکشن طرح اس الیکشن میں کلین سوئپ کیا تھا، لیکن کچھ لوگوں کی چالاکی کی وجہ سے ہماری حکومت قائم نہیں ہوسکی۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں