ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سندھ حکومت کا لال شہباز قلندر کے مزار کی توسیع اور بحالی کا فیصلہ

حیدر آباد: چیف سیکریٹری سندھ آصف حیدر شاہ نے  کہا ہے کہ سندھ حکومت نے لال شہباز قلندر کے مزار کی توسیع اور بحالی کا فیصلہ کیا ہے، بائی پاس سے مزار تک نیا روڈ بنایا جائے گا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چیف سیکرٹری سندھ کی زیرصدارت حیدرآباد میں اجلاس  منعقد ہوا، جس میں محکمہ اوقاف کی جانب سے لال شہباز قلندر کے مزار پر جاری ترقیاتی منصوبے پر بریفنگ دی گئی، سیکریٹری بلدیات، سیکریٹری ورکس اینڈ سروسز، کمشنر حیدرآباد، ڈپٹی کمشنر جامشورو اور ایڈمنسٹریٹر اوقاف سمیت دیگر افسروں نے شرکت کی۔

آصف حیدر نے متعلقہ محکمے کے افسران کو  ہدایت کی کہ شہر میں ہر قسم کی تجاوزات کو ختم کیا جائے، شہر کی ٹریفک کی بہتری کے لئے پارکنگ پلازہ بنایا جائے گا، شہر میں موجود بس اسٹینڈ کو بھی زیر استعمال لایا جائے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں