ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

امریکی کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے: دفترخارجہ

اسلام آباد: دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان کو امریکی کی جانب سے فلسطینی رکنیت کی قرارداد کو ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

اسلام آباد میں ہفتہ وار میڈیا بریفنگ میں دفترخارجہ کی ترجمان ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جارحیت کی میڈیا رپورٹس اور خطے کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں ،پاکستان سمجھتا ہے کہ فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کا وقت آگیا ہے، پاکستان کو اقوام متحدہ میں فلسطین کی رکنیت کی قرار داد کو امریکا کی جانب سے ویٹو کرنے پر مایوسی ہوئی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ عالمی قوانین کی پاسداری کے بجاے اسرائیل سرعام خلاف ورزی کر رہا ہے۔  75 سال سے ظلم و جبر کا شکار فلسطین کو اقوام متحدہ کی رکنیت دینا ان کے حق خود ارادیت کی تصدیق ہوگی اور تاریخی انصاف ہوگا۔

 

 

ترجمان نے کہا کہ بھارتی وزیر خارجہ کا بیان افسوسناک ہے، کشمیریوں کا حق ہے کہ وہ اپنی مذہبی آزادیوں کے مطابق زندگی بسر کریں۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں