English Al Qamar Urdu جون 28, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ملکی نظام سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی مداخلت سے مفلوج ہو گیا ہے، لیاقت بلوچ

لاہور : نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلسِ قائمہ سیاسی قومی امور کے صدر لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ ملکی نظام سول ملٹری اسٹیبلشمنٹ کی غیر آئینی مداخلت کی وجہ سے مکمل طور پر مفلوج ہو گیا۔

منصورہ میں فلسطینی رہنما خالد قدومی سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  لیاقت بلوچ نے کہا کہ  فوجی اور سول قیادت کے غیر آئینی کردار کی وجہ سے عوام اور ریاست میں بے  اعتمادی، بے اطمینانی اور مایوسی کے فاصلے بڑھتے جارہے ہیں،قومی سیاست مثبت تعمیر و ترقی کی بجائے فساد، انتقام اور تنزلی کا شکار ہے۔

انہوں نے کہا کہ اِس وقت ملک سیاسی، معاشی، آئینی، نظریاتی، اخلاقی اور قومی وحدت و یکجہتی کے بحرانوں کا شکار ہے، قومی سیاست مثبت تعمیر و ترقی کی بجائے فساد، انتقام اور تنزلی کا شکار ہے، ملکی سلامتی کے لئے یہ صورت حال بڑی تشویشناک ہے کہ فوجی اور سول قیادت کے غیر آئینی کردار کی وجہ سے عوام اور ریاست میں بے  اعتمادی، بے اطمینانی اور مایوسی کے فاصلے بڑھتے جارہے ہیں۔

نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان کا کہنا تھا کہ حالات جس تباہی کی حد تک پہنچ گئے ہیں انہیں درست کرنے اور سنبھالنے کے لئے  قومی قیادت کو پاکستان کے اسلامی نظریاتی کردار کے تحفظ، آئین کی بالادستی، قانون کی حکمرانی، جمہوریت اور غیرجانبدارانہ انتخابی عمل کے تحفظ کے لئے  قومی جمہوری کردار ادا کرنا ہوگا۔

لیاقت بلوچ نے بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات اور لاہور میں بھارتی جاسوسی نیٹ ورک کی ایک اور ٹارگٹ کلنگ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دشمن پاکستان کی آزادی اور غیرملکی مہمانوں کو ٹارگٹ کئے  ہوئے ہے،عوام کے جان و مال، عزت کی حفاظت کے لئے کوئی لائحہ عمل نہیں،ایڈہاک ازم دہشت گردی کے فروغ اور عوام کو غیرمحفوظ بنانے کا ذریعہ بن گیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے