English Al Qamar Urdu جون 27, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی انتخابات : کامیابی پر مسلم لیگ ن کے تمام امیدواروں کو مبارکباد

لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ضمنی انتخابات میں کامیابی پر مسلم لیگ (ن) کے تمام امیدواروں کو مبارکباد دی ہے اور ووٹ کا حق استعمال کرنے پر عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے لیے مسلم لیگ (ن) کے امیدواروں کی کامیابی مسلم لیگ (ن) کی پالیسیوں پرعوام کے اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) عوام کی حقیقی نمائندہ جماعت ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلی کے 21 حلقوں پر پولنگ ہوئی، تمام حلقوں کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتائج موصول ہو گئے جن پر مسلم لیگ (ن) نے بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کر لی ہے جبکہ لاہور میں (ن) لیگ اور اتحادیوں نے کلین سویپ کیا ہے۔

یاد رہے کہ قومی اسمبلی کی 5 اور صوبائی اسمبلی کی 16 نشستوں پر پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوئی جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہی۔

قومی اسمبلی نشستوں کیلئے پنجاب کے 2، خیبر پختونخوا کے 2 اور سندھ کے ایک حلقے میں ضمنی انتخابات ہوئے دوسری جانب صوبائی اسمبلیوں کی جن نشستوں پر ضمنی الیکشن ہوئے ان میں پنجاب اسمبلی کی 12، خیبرپختونخوا اور بلوچستان اسمبلی کی 2، 2 نشستیں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ پی بی 50 (قلعہ عبداللہ) کے تمام حلقوں میں بھی اسی روز دوبارہ پولنگ ہوئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے