English Al Qamar Urdu جون 26, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ مستعفی

اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ میجر جنرل اہرون ہلیوا نے استعفیٰ دے دیا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس کے سربراہ  اہرون ہلیوا مستعفی ہو گئے ہیں، اہرون ہلیوا حماس کے 7 اکتوبر کے حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اعلیٰ ترین شخصیت ہیں۔ اہرون ہلیوا 38 سال سے اسرائیلی فوج کا حصہ تھے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اہرون ہلیوا نے 7 اکتوبر کو فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کی ذمے داری قبول کی تھی۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو حماس کے حملے میں تقریباً 1200 اسرائیلی ہلاک ہوئے تھے جبکہ حماس نے 250 افراد کو یرغمال بھی بنا لیا تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے