English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

ضمنی الیکشن میں ن لیگ کی کامیابی پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین کاپیغام ہے، طلال چوہدری

political burial

فیصل آباد: مسلم لیگ ن کے سینئررہنماسینیٹرطلال چوہدری نے کہاہے کہ ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ ن کی 2قومی اور11صوبائی نشستوں پرکامیابی پی ٹی آئی کی سیاسی تدفین کاپیغام ہے۔

طلال چوہدری کا کہنا تھا کہ بڑی سیاسی جماعت کے دعویدارکے پی کے کی مشینری استعمال کرنے کے باوجودصرف ایک قومی اور2صوبائی نشستیں حاصل کرسکی۔یہ بات انہوں نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہی۔

اُن کاکہناتھاکہ پنجاب سے 2قومی اور11صوبائی نشستوں پرمسلم لیگ ن کے نامزداُمیدواروں کی کامیابی سے ثابت ہوگیا ہے کہ عوام مستقبل میں میاں نوازشریف کی قیادت پرمتحد رہیں گے۔

لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ مہنگائی اورباالخصوص یوٹیلٹی بلزغریب عوام کے لئے اہم مسئلہ ہے بانی پی ٹی آئی نے توخودکشی کادعویٰ کرنے کے باوجودآئی ایم ایف کے پائوں پڑکرایسے معاہدے کئے  جن کی وجہ سے مہنگائی کاجن بوتل میں بندہونامشکل ہوگیاہے مگراب جس طرح وزیراعظم کی درخواست پرسعودی حکومت سمیت اہم دوست ممالک اورایران نے پاکستان میں سرمایہ کاری اورمعاشی استحکام کے لئے معاہدے کئے ہیں ان سے بہت جلدمعاشی استحکام آئے گا۔پنجاب میں وزیراعلیٰ مریم نوازشریف ہرسطح پرعوام کوریلیف اوربنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مصروف ہیں اُن کی کارکرردگی سے ضمنی الیکشن میں عوام نے مسلم لیگ ن کوکامیابی دی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے