English Al Qamar Urdu جون 24, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

آرمی چیف اور ایرانی صدر کی ملاقات، سرحدی سلامتی پر تبادلہ خیال

راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل حافظ عاصم منیر نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے  ملاقات کی ، جس میں دونوں شخصیات نے علاقائی امن، استحکام اور سرحدی سلامتی پر بات چیت کی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ

آرمی چیف نے دونوں پڑوسی ممالک کو دہشت گردوں سے محفوظ رکھنے کیلیے سرحد کے ساتھ بہتر تعاون کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہاکہ علاقائی استحکام اور اقتصادی خوشحالی کے لیے مشترکہ کوششیں کرنی ہونگی۔

ابراہیم رئیسی  نے کہا کہ دونوں مسلح افواج کے درمیان تعاون کو فروغ دے کر پاکستان اور ایران دونوں اقوام اور خطے کے لیے امن و استحکام حاصل کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے