English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

پاکستان اور ایران کا دہشتگرد تنظیموں پر پابندی لگانے کا فیصلہ

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب ڈاکٹر احمد وحیدی اور ایرانی وزیر قانون امین حسین رحیمی سے ملاقات  کرتے ہوئے فیصلہ کیا کہ دونوں ممالک دہشت گرد تنظیموں پر پابندی عائد کرنے اور جیلوں میں موجود قیدیوں کے جرمانے معاف کریں گے۔

میڈیا رپورٹس کےمطابق وفاقی وزیر داخلہ نے ایرانی رہنماؤں سے ملاقات  کے دوران سیکیورٹی تعاون، انسداد دہشتگردی، اسمگلنگ، بارڈر منیجمنٹ پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے کہاکہ ایرانی صدر کا دورہ پاکستان دو طرفہ تعلقات کے حوالے سے انتہائی اہم ہے، پاکستانی قوم ایرانی صدر اور انکے وفد کا بھرپور خیر مقدم کرتی ہے۔

محسن نقوی نے ایرانی ہم منصب اور ایرانی وزیر قانون سے ملاقات  میں اربعین کے موقع پر پاکستانی زائرین کو ہر ممکن سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ بھی کیا، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے خاتمے کیلیے باہمی معاونت کو مزید بہتر بنانے اور انٹیلی جنس معلومات کے تبادلے پر بھی گفتگو کی۔

ایرانی وزیر داخلہ نے پاکستانی ہم منصب کو دورے ایران کی دعوت دیتے ہوئے کہاکہ اس موقع پر ہم عراقی ہم منصب کو بھی مدعو کریں گے، جس پر محسن نقوی نے شکریہ ادا کرتے ہوئےکہاکہ میرا مقصد ہے کہ ایرانی قیدیوں کی اپنے وطن جلد از جلد واپسی ممکن ہو۔

محسن نقوی نے فلسطین کے مسلمانوں کیلئے تمام مسلم ممالک کو ملکر کام کرنے پر زور دیتے ہوئے کہاکہ مسئلہ کشمیر پر پاکستانی موقف کی تائید پر ایرانی حکومت کا شکریہ  ادا کرتے ہیں ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے