تل ابیب: حماس کے حملے روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے والے اسرائیل کی ملٹری خفیہ ایجنسی کے سربراہ میجر جنرل اہارون حالیوا مستعفی ہو گئے۔
اہارون حلیوا نے 7 اکتوبر کو حماس حملے روکنے میں ناکامی کی ذمہ داری قبول کی تھی۔ حلیوا،حماس کے 7 اکتوبر حملے کے بعد مستعفی ہونے والی اسرائیل کی اعلی ترین شخصیت ہیں۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فوج کے سربراہ نے ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفی منظور کرتے ہوئے ان کی خدمات پر شکریہ ادا کیا ہے۔
کہا جا رہا ہے کہ اسرائیلی ملٹری انٹیلی جنس چیف کا استعفی دیگر فوجی افسران کے لیے بھی حماس کے حملے کو روکنے میں ناکامی کا اعتراف کرنے کی راہ ہموار کرے گا۔
غیر ملکی میڈیا کے تجزیے کے مطابق اعلی فوجی افسر کا استعفیٰ دیگر فوجی افسران کے لیے بھی مستعفی ہونے کی راہ ہموار کر سکتا ہے۔
واضح رہے حماس کی جانب سے فلسطین پر 7 اکتوبر کو تابڑ توڑ حملے شروع کیے گئے تھے، جس کے لیے اسرائیل کسی بھی طور پر تیار نہیں تھا۔ یہی وجہ تھی کہ اسرائیلی اداروں میں بھی اس حوالے سے کھلبلی مچ گئی تھی۔

