English Al Qamar Urdu جون 23, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

انتہا پسند یہودی شرپسندوں کا مسجد اقصیٰ پر دھاوا

مقبوضہ بیت المقدس: اسرائیل کے انتہا پسند یہودی شرپسندوں نے پیر کی صبح اچانک مسجد اقصیٰ پر دھاوا بول ڈالا۔

فلسطینی میڈیا کے مطابق پیر کی صبح یہودی شرپسندوں کے ایک گروہ نے مسجد اقصیٰ پر اچانک دھاوا بول دیا اور قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر قابض صہیونی فوج اور پولیس کی جانب سے یہودی شرپسندوں کو خصوصی سیکورٹی فراہم کی گئی تھی۔

یہودی انتہا پسندوں نے اپنے نام نہاد مذہبی تہوار کی آڑ میں مسجد اقصیٰ کو اپنی شرپسندی کا نشانہ بنایا، جس سے فلسطینیوں میں اشتعال پیدا ہوا۔

دریں اثنا محکمہ اسلامی اوقاف فلسطین کی جانب سے بھی تصدیق کی گئی کہ درجنوں کی تعدادمیں یہودی آبادکارں نے اسرائیلی فورسز کے پہرے میں مسجد اقصیٰ کے صحن میں دھاوا بولا۔ اس دوران وہ قبلہ اول کے مشرقی حصے اور گنبد صخرہ کے سامنے اپنی مذہبی رسومات کی ادائی کی آڑ میں بے حرمتی میں مصروف رہے۔

مقامی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق 170 سے زیادہ یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کے مراکشی دروازے کی جانب سے داخل ہوئے۔ اس دوران وہ فلسطینی مسلمانوں کا مشتعل کرنے کے لیے شرپسندی کرتے رہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے