اسرائیلی فوج کی جارحیت جاری ہے، 24 گھنٹے کے دوران مزید 55 فلسطینیوں کو شہید ہوگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت کیمپ اور رفح میں پھر بمباری کی جس کے نتیجے میں مزید 55 فلسطینی شہید ہوگئے۔
صیہونی فوج نے غزہ میں ایک رہائشی عمارت پر بھی بمباری کی جس سے عمارت تباہ ہوگئی مگر جانی نقصان کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔
7 اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیل نے اپنی جارحیت کو غزہ پر جاری رکھا ہوا ہے جس کے نتیجے میں فلسطین میں اب تک شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 151 سے تجاوز کر گئی ہے۔
غزہ وزارت صحت کے مطابق غزہ میں اسرائیلی حملوں کے باعث زخمیوں کی تعداد 77 ہزار 143 تک پہنچ گئی ہے۔

