English Al Qamar Urdu جون 25, 2026

Al Qamar Online

The Largest and 1st Online Urdu News Network

عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش

case registered

اسلام آباد: عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش کی گئی ہے۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بانی چیئرمین پی ٹی آئی و سابق وزیراعظم عمران خان اور تحریک انصاف کے وائس چیئرمین و سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کو سائفر کیس میں سزا سنانے والے جج کا اسلام آباد ہائی کورٹ نے تبادلہ کرنے کی سفارش کی ہے۔

خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو متعلقہ ڈپارٹمنٹ میں واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ خصوصی عدالتوں کے انسپکشن جج جسٹس محسن اختر کیانی نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کو ابوالحسنات محمد ذوالقرنین کو واپس بھیجنے کی سفارش ارسال کی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ جج ابولحسنات محمد ذوالقرنین کی خدمات لاہور ہائیکورٹ کو واپس کی جائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے