ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

پاک فوج کا اسلام آباد میں نوجوانوں کے تین روزہ دورے کا اہتمام

اسلام آباد: پاک فوج نے اسپن وام، شیوہ اور میر علی کے نوجوانوں کے لیے اسلام آباد میں تفریحی اور تعلیمی مقامات کے تین روزہ دورے کا اہتمام کیا۔

اس دورے کا مقصد “علم تولو دا پارہ” خواندگی مہم کے تحت شمالی وزیرستان کے نوجوانوں میں شعور بیدار کرنا تھا۔

نوجوانوں نے وفاقی دارالحکومت میں فیصل مسجد، ایوب پارک، پاکستان میوزیم آف نیچرل ہسٹری، پاکستان مونومنٹ میوزیم، لوک ورثہ میوزیم اور لیک ویو پارک کا دورہ کیا۔

لوک ورثہ اور یادگار پاکستان میں نوجوانوں کو قیام پاکستان کے دوران دی گئی قربانیوں سے آگاہ کیا گیا۔ انہوں نے ایوب نیشنل پارک میں سواریوں، کھیلوں اور دیگر تفریحی سرگرمیوں سے لطف اندوز ہوئے۔

شمالی وزیرستان کے نوجوانوں نے تعلیمی اور تفریحی تجربہ فراہم کرنے پر پاک فوج کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس خواہش کا اظہار کیا کہ مستقبل میں بھی ایسے دورے کیے جائیں گے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں