ٹیلی گرام کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

القمرآن لائن کے ٹیلی گرام گروپ میں شامل ہوں اور تازہ ترین اپ ڈیٹس موبائل پر حاصل کریں

سیکیورٹی فورسز کا خیبر میں آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک

راولپنڈی:سیکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشت گردوں کے خلاف کامیاب کارروائی حساس معلومات کی بنیاد پر کی گئی، ضلع خیبر میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے ادارے اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کا شدید تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے بڑی مقدار میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی بر آمد ہوا ہے۔

وٹس ایپ کے ذریعے خبریں اپنے موبائل پر حاصل کرنے کے لیے کلک کریں

تمام خبریں اپنے ای میل میں حاصل کرنے کے لیے اپنا ای میل لکھیے

اپنا تبصرہ بھیجیں