سعودی عرب کے پرنس منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز انتقال کر گئے۔
شہزادہ منصور کے انتقال سے متعلق ایوان شاہی کا اعلامیہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ اعلامیہ میں سعودی عرب کے پرنس منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز میں موت کی وجہ کا ذکر نہیں کیا گیا۔
اعلامیہ میں کہا گیا کہ پرنس منصور بن بدر بن سعود بن عبد العزیز کی نماز جنازہ آج مسجد امام ترکی بن عبداللّٰہ میں بعد نماز عصر ادا کی جائے گی۔
